لاہور میں ایک اور آن لائن ٹیکسی ڈرائیور قتل

مقتول کو چار گولیاں مار کر قتل کیا گیا، جب کہ موبائل فون اور پیسے بھی غائب تھے، پولیس تھانہ چوہنگ


ویب ڈیسک November 03, 2021
محمد احمد مظفر گڑھ کا رہائشی تھا اور لاہور میں آن لائن ٹیکسی چلاتا تھا، پولیس۔ فوٹو:ایکسپریس

ٹیکسی ڈرائیور محمد احمد کی لاش چوہنگ کے علاقہ میں گاڑی سے برآمد ہوئی ۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق لاہور میں ایک اور آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا گیا، ٹیکسی ڈرائیور محمد احمد کی لاش چوہنگ کے علاقہ میں گاڑی سے برآمد ہوئی ، اور مقتول کو چار گولیاں مار کر قتل کیا گیا، جب کہ موبائل فون اور پیسے بھی غائب تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈاکوؤں نے آن لائن ٹیکسی بک کرکے نوجوان ڈرائیور کو قتل کردیا

پولیس حکام کے مطابق مقتول محمد احمد کی لاش گاڑی میں موجود تھی جسے دیکھ کر تھانہ چوہنگ کو فون کیا، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش تحویل میں لیے کر ڈکیتی مزاحمت سمیت مختلف پہلووں پر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ محمد احمد مظفر گڑھ کا رہائشی تھا اور لاہور میں آن لائن ٹیکسی چلاتا تھا، رات سواری لیے کر نکلا تو صبح لاش چوہنگ کے علاقہ سے ملی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں