قتل بھتہ خوری اور منشیات کی سپلائی میں ملوث جعلی پولیس انسپیکٹر گرفتار

ملزم آصف شاہ اس سے قبل بھی منشیات فروشی اورقتل جیسے سنگین جرم میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، پولیس


ویب ڈیسک November 03, 2021
ملزم آصف شاہ اس سے قبل بھی منشیات فروشی اورقتل جیسے سنگین جرم میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، پولیس۔(فوٹو: فائل)

منگھوپیر پولیس نے جعلی انسپیکٹر کو گرفتار کر کے اسلحہ، میگزین اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ملزم بلیک میلنگ، بھتہ خوری اور منشیات کی سپلائی میں ملوث ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر پولیس نے بلیک میلنگ، بھتہ خوری اور منشیات کی سپلائی میں ملوث جعلی انسپیکٹر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور سندھ پولیس کی نمبر پلیٹ لگی موٹر سائیکل پولیس نے قبضے میں لے لی۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز نے بتایا کہ منگھوپیر پولیس نے خیر آباد امن چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پولیس انسپیکٹر کی وردی میں ملبوس ملزم آصف شاہ کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار جعلی پولیس انسپکٹر بلیک میلنگ، بھتہ خوری اور منشیات سپلائی کرتا ہے اور اس سے قبل بھی منشیات فروشی اورقتل جیسے سنگین جرم میں گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔

ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ اس کے دیگر ساتھی بھی اسی طرح سے پولیس کی وردی استعمال کر کے بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کرتے ہیں، ملزم کے انکشافات کی روشنی میں پولیس ملزم کے دیگر ساتھیوں کو سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں