نیپرا نے بجلی کے استعمال پر رعایتی پیکج کا فیصلہ جاری کردیا

نیپرا نے اضافی بجلی کے نرخوں کے حوالے سے فیصلہ حکومت کو بھجوا دیا

نیپرا نے اضافی بجلی کے نرخوں کے حوالے سے فیصلہ حکومت کو بھجوا دیا - فوٹو:فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے موسم سرما میں صارفین کے لیے اضافی بجلی استعمال کے رعایتی پیکج کی حکومتی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے حکومتی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کردیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رعایتی پیکج کا اطلاق یکم نومبر سے 28 فروری تک ہوگا، گزشتہ سال کی نسبت زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کا ریٹ 12.96 پیسے فی یونٹ ہوگا جبکہ نئے بجلی صارفین کے لیے بھی زائد کھپت پر 12.96 پیسے فی یونٹ ریٹ نافذ ہوگا۔


نیپرا کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین پر زائد بجلی استعمال پر 12.96 روپے فی یونٹ ریٹ لگے گا، بجلی کے اضافی استعمال پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہوگا جبکہ اضافی بجلی استعمال پر مثبت فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ہوگا۔

نیپرا نے اضافی بجلی کے نرخوں کے حوالے سے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔
Load Next Story