حیدرآباد میں بجلی کا بحران جاری شہریوں کے مظاہرے بدترین ٹریفک جام

سحرش نگر میں 48گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی، مشتعل افراد نے کوٹری پل بلاک کر دیا، گاڑیوں پر ڈنڈے برسائے.

حيدرآباد: لطيف آباد نمبر سات ميں علاقہ مكين بجلي كي بندش كے خلاف ٹائر جلا كر احتجاج كر رہے ہيں ۔ فوٹو: ایکسپریس

حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں بجلی کا بحران جاری، مشتعل شہری سڑکوں پر نکل آئے۔


احتجاج کے باعث کوٹری پُل سمیت دیگر شاہراہوں پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا۔ قاسم آباد کے علاقے سحرش نگر کے مکینوں نے 48 گھنٹے گزر جانے کے باوجود ٹرانسفارمر تبدیل نہ کرنے کے خلاف گدو ناکا چوک کوٹری پُل پر احتجاج کیا، اس دوران مظاہرین نے گاڑیوں پر ڈنڈے بھی برسائے جبکہ بعض مظاہرین ریلوے برج پر چڑھ گئے، احتجاج کے باعث حسین آباد روڈ اور کوٹری پُل پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی اور بدترین ٹریفک جام ہوگیا جسکے نتیجے میں کئی گاڑیوںکا ایندھن ختم ہوگیا اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بعد ازاں رینجرز اور مقامی پولیس افسران نے مظاہرین کو ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج ختم کردیا گیا۔ دوسری جانب بجلی کی طویل بندش کیخلاف ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع رکشہ مارکیٹ کے مکینوں اور دکانداروں نے گڈز ناکا روڈ جبکہ لطیف آباد یونٹ نمبر 8کے بلاک سی ون کے باسیوںنے مین روڈ پر احتجاجی مظاہرے کیے، مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلائے اور رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک معطل کردی۔ مظاہرین نے حیسکو کیخلاف نعرے لگائے۔
Load Next Story