اداکار فیصل قریشی دبئی میں کار حادثے میں محفوظ

فیصل قریشی جس کار میں سفر کررہے تھے اسے بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے


ویب ڈیسک November 04, 2021
فیصل قریشی پیسا ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی میں موجود ہیں فوٹوفائل

پاکستان شوبز کے معروف اداکار فیصل قریشی کی کار کو دبئی میں حادثہ پیش آیا ہے۔

اداکار فیصل قریشی پیسا ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود ہیں جہاں ان کی کار کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔

فیصل قریشی گزشتہ روز دبئی میں ٹیکسی میں بیٹھ کر کہیں جارہے تھے کہ ان کی ٹیکسی کو حادثہ پیش آگیا تاہم وہ اس حادثے میں محفوظ رہے لیکن وہ جس کار (ٹیکسی) میں سفر کررہے تھے اسے بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

اداکار فیصل قریشی نے حادثے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور بتایا کہ ابھی ابھی میرے ساتھ یہ خوفناک حادثہ پیش آیا ہے لیکن میری بچت ہوگئی۔ انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں کو اپنی صحت کے حوالے سے پیغام دیا کہ وہ اس حادثے میں محفوظ رہے اور بالکل خیریت سے ہیں۔

فیصل قریشی نے جیسے ہی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اداکار کو مزید احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں