شاہد آفریدی کی بیٹیوں کے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق وضاحت

میری کسی بھی بیٹی کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے، شاہد آفریدی


ویب ڈیسک November 04, 2021
سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کی نام سے کئی جعلی اکاؤنٹس موجود ہیں فوٹوفائل

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی بیٹیوں کے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق وضاحت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کی نام سے کئی جعلی اکاؤنٹس موجود ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے ان اکاؤنٹس کو فالو بھی کیا ہوا ہے۔ شاہد آفریدی نے ان ہی میں سے ایک اکاؤنٹ کی نشاندہی کرتے ہوئے وضاحت کی ہے۔

سابق آل راؤنڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انشاآفریدی کے نام سے موجود ایک جعلی اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ''میں واضح کرنا چاہتاہوں کہ میری کسی بھی بیٹی کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے۔ براہ کرم میری بیٹیوں سے متعلق کسی بھی ''اکاؤنٹس'' یا ''خبر'' کو نظر انداز کریں۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1455999162160459779

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |