حیدرآباد سے برساتی پانی کی نکاسی یقینی بنائی جائے مولا بخش

پارٹی کارکن متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کریں، پی پی رہنمائوں کے ہمراہ شہر کا دورہ.


Numainda Express September 11, 2012
پارٹی کارکن متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کریں، پی پی رہنمائوں کے ہمراہ شہر کا دورہ۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر مولا بخش چانڈیو نے پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے رہنمائوں فیاض شاہ، عبدالجبار خان، علی محمد سہتو، آفتاب خانزادہ، یامین سومرو اور عبدالعزیز میمن کے ہمراہ قاسم آباد، لطیف آباد اور شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔

اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ ٹنڈو یوسف، قاسم آباد، جمعہ گوٹھ، تلاب نمبر 3، ٹنڈو آغا، ٹنڈو ولی محمد و دیگر نشیبی علاقوں سے برساتی پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ایم این اے فریال تالپور نے حالیہ برساتوں سے سندھ بالخصوص حیدرآباد میں ہونے والی تباہی کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ پارٹی ورکرز اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بارش متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر آغا شاہنواز بابر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے 80 فیصد برساتی پانی کی نکاسی کر دی اگر مزید بارش نہ ہوئی تو باقی پانی بھی 12 گھنٹوں کے اندر نکال دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں