بلوچستان میں چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پرچون کی دکانوں میں چینی 150 روپے فی کلو فروخت


ویب ڈیسک November 04, 2021
کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت 130 روپے کلو جب کہ خوردہ قیمت 138 روپے ہوگئی ہے فوٹو: فائل

ملک میں چینی کا بحران شدید ہوگیا ہے اور بلوچستان میں چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت 138 روپے کلو جب کہ خوردہ قیمت 145 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح لاہور کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے ہو گئی ہے، لاہور کی پرچون دکانوں میں چینی 140 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے۔

پشاور میں 3 روز پہلے 6 ہزار میں ملنے والی 50 کلو چینی کی بوری 7100 روپے تک پہنچ گئی، اس طرح چینی کی ہول سیل قیمت 140 روپے کلو ہے جب کہ کریانے کی دکانوں میں چینی قیمت 145 سے 150 روپے فی کلو تک ہو گئی ہے۔ اسی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ فی کلو 150 روپے تک جا پہنچی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |