ن لیگ نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار وزیر اعظم کو قرار دے دیا

چینی کی قیمتوں میں اضافے سے صرف عمران خان کے اے ٹی ایمز ، کارٹلز اور مافیا کو فائدہ پہنچ رہا ہے،ترجمان (ن) لیگ


ویب ڈیسک November 04, 2021
حکومت کے جھوٹ کی طرح ملک میں مہنگائی بھی بڑھتی جارہی ہے، مریم اورنگزیب فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دے دیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چینی کی بڑھتی قیمتوں پر اپنے رد عمل میں کہا کہ چینی صرف اور صرف عمران خان کے فیصلوں کی وجہ سے مہنگی ہو رہی ہے، چینی کی قیمتوں میں اضافے سے صرف عمران خان کے اے ٹی ایمز ، کارٹلز اور مافیا کو فائدہ پہنچ رہا ہے، عوام کو لوٹ کر عمران خان اپنے اے ٹی ایمز، کارٹلز اور مافیاز کی جیبیں بھر رہے ہیں، مافیاز پر پلنے والی حکومت عوام کو صرف تکلیف دے سکتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے ہر خطاب اور فیصلے کے نتیجے میں قوم کو آنسو ملے، گزشتہ روز عمران خان کا خطاب ختم ہوا اور ساتھ ہی عوام پر چینی کا بم گرا دیا، گھی اور خوردنی تیل سب کچھ مزید مہنگا ہوگیا، انہوں نے یہ ریلیف پیکیج دیا کہ چینی 145 اور 150 روپے کلو پر پہنچ گئی، حکومت کے جھوٹ کی طرح ملک میں مہنگائی بھی بڑھتی جارہی ہے، عمران خان قوم کی جان چھوڑیں، مہنگائی سے عوام کا گلا نہ گھونٹیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں