آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا نے 5 وکٹیں حاصل کیں
آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔
دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چونتیسویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ہے، آسٹریلیا نے بنگلا دیش کا 74 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 6.2 اوورز میں پورا کرلیا۔
میچ شروع ہوا تو آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بنگلا دیش کی اننگز کا آغاز انتہائی خراب رہا، اوپنرز کوئی رن بنائے بغیر صرف 6 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے جب کہ ون ڈاؤن آنے والا کھلاڑی بھی صرف ایک رن بناکر پولین لوٹ گیا، آسٹریلیا کی جارحانہ حکمت عملی کی بدولت بنگلا دیش کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم صرف 15 اوورز میں 73 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
بنگلادیش کی جانب سے صرف 3 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے، اوپنر محمد نعیم 17، کپتان محموداللہ17 اور شمیم حسین نے 19 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔