سیدہ طوبیٰ نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ دوبارہ والد کا نام لگالیا

سیدہ طوبیٰ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کے نام میں تبدیلی واضح طور پر نظر آرہی ہے


ویب ڈیسک November 04, 2021
سیدہ طوبیٰ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کے نام میں تبدیلی واضح طور پر نظر آرہی ہے فوٹوسوشل میڈیا

عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ اور اداکارہ سیدہ طوبیٰ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کے نام کے ساتھ عامر لیاقت کے نام کے بجائے ان کے والد کا نام لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔

سیدہ طوبیٰ نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹس پر اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کے نام بجائے دوبارہ والد کا نام لگالیا جس کے بعد ان کے دونوں اکاؤنٹس کی پروفائل پر ان کا نام اب ''سیدہ طوبیٰ عامر'' کی جگہ ''سیدہ طوبی انور'' لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔



سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر جہاں سیدہ طوبیٰ نے اپنے نام کے ساتھ دوبارہ اپنے والد کا نام لگالیا وہیں انہوں نے اپنی پوسٹ میں اپنے نام کے ہیش ٹیگ میں بھی تبدیلی کی ہے۔

اگر سیدہ طوبیٰ کی پرانی پوسٹ دیکھی جائیں تو ان میں طوبیٰ اپنے نام کے ساتھ ''سیدہ طوبیٰ عامر'' کا ہیش ٹیگ استعمال کرتی تھیں لیکن گزشتہ روز اپنے نئے ڈرامے کا اعلان کرتے ہوئے طوبیٰ نے اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے جو ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے اس میں ''سیدہ طوبیٰ انور'' لکھا ہوا ہے۔



اگر بات کی جائے سیدہ طوبیٰ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تو اس پر بھی انہوں نے اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کے نام کے بجائے والد کا نام لگالیا ہے۔ سیدہ طوبیٰ کے گزشتہ برس کیے جانے والے ایک ٹوئٹ کے اسکرین شاٹ کو دیکھا جائے تو اس میں ان کا نام ''سیدہ طوبیٰ عامر'' لکھا ہوا ہے۔ جب کہ اب ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے نام میں تبدیلی واضح طور پر نظر آرہی ہے۔



صرف یہی نہیں اگر سیدہ طوبیٰ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو ان کے اکاؤنٹ پر عامر لیاقت کے ساتھ ان کی ایک بھی تصویر موجود نہیں ہے جب کہ عامر لیاقت کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان دونوں کی تصاویر موجود ہیں۔



واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل سوشل میڈیا پر عامر لیاقت اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کررہی تھیں۔ عامر لیاقت نے تو ان خبروں کی تردید کردی تھی لیکن سیدہ طوبیٰ نے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں