روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 30 پیسہ کا اضافہ دیکھنے میں آیا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 30 پیسہ کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ (فوٹو: فائل)

FAISALABAD:
اقتصادی و مالیاتی محاذوں پر مثبت اطلاعات کے سبب زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں آج ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔


اقتصادی و مالیاتی محاذوں پر مثبت اطلاعات اور ڈالر کی قدر 165روپے کی سطح پر آنے کی افواہوں کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں آج ڈالر کی قدر میں اضافہ کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

جمعرات کو ڈالر کی قدر میں معمولی سا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 170 روپے سے تجاوز کرگئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسے بڑھ کر 170.01 روپے 1 پیسے پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کے اضافے سے 171.50 روپے50 پیسے پر بند ہوئی۔
Load Next Story