سعودیہ عرب جانے والوں کے لیے کورنٹائن سینٹر کی رپورٹ لازم قرار

کورنٹائن یونٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے بغیر مسافروں کی بورڈنگ کی اجازت نہیں ہوگی


Staff Reporter November 04, 2021
کورنٹائن یونٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے بغیر مسافروں کی بورڈنگ کی اجازت نہیں ہوگی (فوٹو : فائل)

BAHAWALPUR: سعودی ایوی ایشن اتھارٹی (گاکا) نے ایئر لائنز کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے دنیا بھر سے سعودیہ عرب آنے والے مسافروں کو قرنطینہ پر مکمل عمل درآمد کی ہدایات جاری کردیں اور کورنٹائن یونٹ کی جاری کردہ رپورٹ سے مسافروں کی بورڈنگ کو مشروط کردیا ہے۔

سعودی حکومت نے تمام غیر ملکی ایئر لائنز سمیت چارٹرڈ سروس والوں کو جاری ہدایات پر عمل درآمد کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے تحت سعودیہ میں مقیم رہائشی اور ورک ویزا رکھنے والوں کو بھی کورنٹائن سینٹر کی رپورٹ لانا لازم قرار دیا گیا ہے۔

سعودیہ عرب آنے والے مسافر محکمہ بلدیات اور ہاؤسنگ کے مصدقہ کورنٹائن سینٹرز سے بار کوڈ حاصل کرکے بورڈنگ حاصل کریں کیوں کہ مسافروں کی بورڈنگ کو سعودیہ کی بلدیات کے شعبے سے مشروط کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |