شہریوں کی خدمت متحدہ کی اولین ترجیح ہےشاکر علی

حق پرستوں کا حیدرآباد کے مختلف علاقوں کا دورہ، پمپنگ اسٹیشنوں کی کارکردگی کاجائزہ.


Press Release September 11, 2012
حيدرآباد:متحدہ قومي موومنٹ رابطہ كميٹي كے اراكين سيد شاكر علي، جاويد كاظمي اور مركزي رہنما عامر خان حيدرآباد شہر اور لطيف آباد كے مختلف پمپنگ اسٹيشنوں اور نكاسي آب كے كاموں كا جائزہ لے رہے ہيں۔ فوٹو: ایکسپریس

SRINAGAR: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر سید شاکر علی، جاوید کاظمی اورعامر خان نے حیدرآباد میں بارشوں سے متاثر ہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔

ان کے ہمراہ عمر قریشی، محمد شریف، صوبائی وزیر خالد بن ولایت اور سید طیب حسین، صلاح الدین، اکرم عادل اور سید وسیم حسین بھی تھے۔ انہوں نے متا ثرہ علاقوں میں صورتحال کو معمول پر لانے کیلیے متحدہ کے ذمے داران اور کارکنان کو متحر ک رہنے اور فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

انہوں نے ایچ ڈی اے کے پمپنگ اسٹیشنوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور برساتی پانی کی نکاسی مزید تیز کرنیکی ہدایت کی۔ شہریوںسے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم عوام کی خدمت کیلیے کوشاں ہے،شہریوں کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔بعد ازاں متحدہ کے ذمے داران نے گزشتہ روز بارشوں میں بجلی کے کرنٹ سے جاں بحق ایم کیو ایم کے کارکن اور ہمدردوں کے گھروں جا کر اہلخانہ سے تعزیت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں