ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان میں 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے


ویب ڈیسک November 04, 2021
ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان میں 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے

ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی جس میں وہ 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلیں گے۔

ویسٹ انڈین ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے، تمام میچ 13 سے 22 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوں گے۔

اپریل 2018 کے بعد یہ ویسٹ انڈیز کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا، مہمان ٹیم 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے 2018 میں پاکستان آئی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے آخری مرتبہ 2006 میں پاکستان کی سرزمین پر کوئی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ستمبر اکتوبر میں ہوم سیریز کی منسوخی کے بعد اب دسمبر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ملک میں موجود فینز کو سنسنی خیز اور پرجوش کرکٹ مقابلے دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ہمیشہ سے پاکستان کرکٹ فینز کی پسندیدہ ٹیم رہی ہے، مجھے امید ہے کہ این سی او سی اس سیریز کے لیے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے کر ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

13 دسمبر: پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ
14 دسمبر: دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ
16 دسمبر: تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ
18 دسمبر: پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ
20 دسمبر: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ
22 دسمبر: تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں