لیاری میں دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ مار کرنے والے دوملزمان گرفتار

ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر رات گئے دکانوں کے تالے توڑ کر وارداتیں کرتے تھے، ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز

ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر رات گئے دکانوں کے تالے توڑ کر وارداتیں کرتے تھے، ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز۔(فوٹو: ایکسپریس)

لاہور:
کلاکوٹ پولیس نے دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ مار کرنے والے افغانی گینگ کے 2 کارندوں کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کرلیا، ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر رات گئے دکانوں کے تالے توڑ کر وارداتیں کرتے تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کلاکوٹ پولیس نے ویڈیو کی مدد سے لیاری میں دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ مار کرنے والے افغانی گینگ کے 2 اہم کارندوں سعید احمد اور محمد اسمٰعیل کوگرفتار کرلیا۔


اس حوالے سے ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ ملزمان لیاری کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چاکیواڑہ سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

گرفتار ملزمان پیشہ وار جرائم پیشہ ہیں اور چند ماہ قبل لیاری کے علاقے میں ایزی لوڈ کی دکان پر ڈکیتی کی واردات میں بھی ملوث ہیں، ملزمان اپنے گروہ کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر رات گئے دکانوں کا تالا توڑ کر بھی وارداتیں کرتے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں انہوں نے ایسی کئی وارداتوں کا انکشافات بھی کیاہے اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
Load Next Story