بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی

دیوالی کے موقع پر بھارت میں دونوں اقسم کے ایندھن کی قیمت اور ٹیکس میں نمایاں کمی کی گئی ہے


ویب ڈیسک November 04, 2021
دیوالی کے موقع پر بھارت میں دونوں اقسم کے ایندھن کی قیمت اور ٹیکس میں نمایاں کمی کی گئی ہے (فوٹو: فائل)

بھارت میں دیوالی کے تناظر میں حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کردی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے پیٹرول پر فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی میں 5 روپے کمی کی ہے جبکہ ڈیزل پر ڈیوٹی کی مد میں 10 روپے کم کیے ہیں جب کہ جمعرات سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔


واضح رہے کہ بھارت کی مختلف ریاستیں مرکز کی جانب سے عائد کیے جانے والی لیوی ٹیکس کی بنا پر وی اے ٹی اور ایکسائز ڈیوٹی عائد کرتی ہیں۔ اس طرح جن ریاستوں میں وی اے ٹی کی قدر زیادہ ہے وہاں اس سے بھی زیادہ کمی متوقع ہوگی تاہم اس کا اعلان جلد ہی متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |