برطانیہ موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کیلیے پاکستان کو 55ملین پاؤنڈز امداد دیگا

پاکستان کوفراہم کی جانے والی مالی اعانت 3حصوں پرمشتمل ہے۔


خالد محمود November 05, 2021
پاکستان کوفراہم کی جانے والی مالی اعانت 3حصوں پرمشتمل ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: برطانیہ نے پاکستان میں موسمیاتی تغیرسے نمٹنے کیلیے55ملین پاؤنڈزکی فراہمی کااعلان کیاہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان کی غریب آبادی کوموسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے تحفظ دیاجائے گا۔غریب آبادی کوتحفظ کی فراہمی کے5سالہ منصوبے پر38ملین پاؤنڈخرچ ہوں گے۔5سالہ آبی انتظام پروگرام پر15ملین پاؤنڈزخرچ کیے جائیں گے۔

برطانوی ہائی کمیشن کاکہناہے کہ پاکستان کیلئے قدرتی سرسبزسرمایہ کاری کے حصول کی کاوشوں پر2.5 ملین پاؤنڈزخرچ ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں