دورۂ بنگلادیش ثقلین مشتاق کو ہی بطور کوچ برقرار رکھنے کا امکان

مستقل کوچز کی تقرری کے لیے کاغذی کارروائی کا آغاز اگلے ہفتے سے متوقع ہے۔


Express News November 05, 2021
مستقل کوچز کی تقرری کے لیے کاغذی کارروائی کا آغاز اگلے ہفتے سے متوقع ہے۔ فوٹو؛فائل

مستقل قومی ہیڈکوچ کے حوالے سے پی سی بی کے ایوانوں میں خاموشی طاری ہے جب کہ مصباح الحق کے استعفے کو 2ماہ گزرنے کے باوجود حکام ابھی تک کوئی لائحہ عمل تیار نہیں کرپائے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنی پہلی میڈیاکانفرنس میں غیر ملکی کوچز کی تعیناتی کا عندیہ دیا تھا، وقت کی کمی کو جواز بناکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلیے میتھوہیڈن کو بیٹنگ اور ورنون فیلنڈر کو بولنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری سونپی گئی، کوچنگ پینل کے عبوری سربراہ ثقلین مشتاق ہیں۔

پاکستانی ٹیم کو ورلڈکپ کے فوری بعد 15نومبر کو بنگلہ دیش روانہ ہونا ہے، دسمبر میں ویسٹ انڈین ٹیم آئے گی، کوچز کے لیے اشتہار اور تقرری کا سارا عمل ایک ماہ میں مکمل ہونا ہے۔

حکام کی ساری توجہ اس وقت ورلڈکپ پر مرکوز اور ثقلین مشتاق کو ہی بنگلادیش بھجوائے جانے کا امکان ہے مستقل کوچز کی تقرری کے لیے کاغذی کارروائی کا آغاز اگلے ہفتے سے متوقع ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |