آصف علی کے چھکے آئی سی سی کوبھی بھا گئے

پاکستانی پاور ہٹر کا نام پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں میں شامل کرلیا گیا۔


Sports Desk November 05, 2021
پاکستانی پاور ہٹر کا نام پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں میں شامل کرلیا گیا۔ فوٹو: آئی سی سی

آصف علی کے چھکے آئی سی سی کوبھی بھا گئے، پاکستانی پاور ہٹرکا نام پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں میں شامل کرلیا، ایوارڈ کیلیے شکیب الحسن اور ڈیوڈ ویزا سے مقابلہ ہوگا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ماہ اکتوبر میں کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا، اس میں پاکستانی پاور ہٹر اور فنشر آصف علی کے ساتھ بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن اور نمیبیا کے بیٹر ڈیوڈ ویزا بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی نے خود آصف کو ایک میچ فنشر قرار دیا، انھوں نے گذشتہ ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں 3 میچز کھیلے اور52 رنز 273.68 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیے، نیوزی لینڈ کے خلاف آصف علی نے 12 بالز پر 27 رنز سے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، اسی طرح افعانستان سے میچ کے 19 ویں اوور میں انھوں نے 4 چھکے جڑے اور ایک اوور قبل ہی ٹیم کو کامیابی دلا دی۔

اس ایوارڈ کیلیے نامزد بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ورلڈ کپ کے ابتدائی اور سپر 12 راؤنڈ کے 6 میچز میں 109.16 کے اسٹرائیک ریٹ سے 131 رنز اسکور کیے،انھوں نے5.59 کے اکانومی ریٹ سے 11 وکٹیں بھی لیں۔

جنوبی افریقہ سے نمیبیا کی ٹیم میں شامل ہونے والے ڈیوڈ ویزا نے گذشتہ ماہ 8 ٹی 20 میچز میں 162 رنز 132.78 کی اوسط سے اسکور کرنے کے ساتھ 7.23 کے اکانومی ریٹ سے 7 کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا۔

ویمن پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلیے آئرلینڈ کی آل راؤنڈر لاؤرا ڈیلینی اور بیٹر گیبی لیوس کے ساتھ زمبابوین کپتان و آل راؤنڈر میری این موسونڈا کو نامزد کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |