ہندوؤں نے دیوالی کا تہوار منایا کرشنا مندرمیں شاندار تقریب

ہندو،مسلم،سکھ،عیسائی رہنماؤں کی شرکت،اعجاز عالم آگسٹن کی مبارکباد

ہندو،مسلم،سکھ،عیسائی رہنماؤں کی شرکت،اعجاز عالم آگسٹن کی مبارکباد۔ فوٹو: فائل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے دیوالی کا تہوار منایا۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام مرکزی تقریب کرشنا مندر راوی روڈ میں ہوئی، تقریب میں ڈاکٹر منوہر چند، میاں نصیر سمیت ہندو، مسلم ،سکھ اور عیسائی سمیت انسانی حقوق کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی۔

وزیر برائے انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی۔اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور شرکاء میں خصوصی تحائف تقسیم کیے گئے،شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔


کرشنا مندر کو خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا تھا۔تقریب میں ہندو برادری کے مردو خواتین نے خصوصی پوجا کی، بجھن گائے اور دیے جلائے،شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

دیوالی کو دیپوں یا دیوںکا جشن بھی کہا جاتا ہے،اس دن کی مناسبت سے مٹی کے دیے جلائے جاتے ہیں، گھروں میں خواتین رنگولی سجاتی ہیں،مختلف پکوان بناتی ہیں،آپس میں مٹھائیاں تقسیم کی جاتی ہیں اور نئے کپڑے پہننے کے ساتھ رات کو آتش بازی کی جاتی ہے۔

 
Load Next Story