ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کی نرسری سے اغواء نومولود بچہ بازیاب

صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ کا ایس ایچ او نیوٹاؤن انسپکٹر مرزا جاوید اقبال اور پولیس ٹیم کو دو لاکھ روپے انعام


Staff Reporter November 05, 2021
صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ کا ایس ایچ او نیوٹاؤن انسپکٹر مرزا جاوید اقبال اور پولیس ٹیم کو دو لاکھ روپے انعام

پولیس نے ہولی فیملی ہسپتال کی نرسری سے اغواء کیے جانے والے نومولود بچے کو بازیاب کرلیا۔

بچے کو ہسپتال کی نرسری منتقل کردیاگیا ۔ صوبائی وزیر لٹریسی پنجاب راجہ راشد حفیظ بچے کی بازیابی کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال پہنچ گئے ۔ انہوں نے ایس ایچ او نیوٹاؤن انسپکٹر مرزا جاوید اقبال اور پولیس ٹیم کو دو لاکھ روپے انعام دیکر شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی نرسری سے 31 اکتوبر کو کلرسیداں کے رہائشی شاہد نامی شہری کے نومولود بچے کو ہسپتال کی نرسری سے پراسرار طور پر اغواءکرکے اغواءکار اسکی جگہ گڈا رکھ گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: ہولی فیملی اسپتال میں نومولود کو اغوا کرکے گڈا رکھ دیا گیا

اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ہسپتال اور ہولی فیملی ہسپتال کے ارد گرد روٹ پر دکانوں پر نصب کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کی فوٹیج تحویل میں لیکر تجزیہ کیا تو ہسپتال سے نکلنے والی مشکوک خاتون کو ایک رکشے پر چادر میں بچے کو چھپائے جاتے دیکھا ۔ جس پر پولیس ٹیم نے رکشے کی تلاش شروع کی تو تھانہ بنی کے علاقے عیدگاہ تک رکشے کا سراغ ملا ۔

تاہم طویل جدوجہد کےبعد رکشہ ڈرائیور کو تلاش کرکے تحویل میں لیکر مزید دریافت کی گئی تو بچے کو ڈھوک سیداں کے علاقے میں رکھے جانے کا انکشاف ہوا ۔ جس پر پولیس نے بڑے پیمانے پرسرچ آپریشن شروع کیےتو نامعلوم لڑکی کی جانب سے بچے کو ڈھوک سیداں کے علاقے میں ایک نجی ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہونے کی اطلاع پر پولیس نے بچےکو باحفاظت تحویل میں لے لیا۔

سی پی او راولپنڈی احسن یونس کی سربراہی میں اے ایس پی نیوٹاؤن بینش اور ایس ایچ او نیوٹاؤن انسپکٹر مرزا جاوید اقبال،بچے کو لیکر ہولی فیملی ہسپتال پہنچے اور بچےکو ڈاکٹرز کی نگہداشت میں دے دیا ۔ اطلاع ملنے پر صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ بھی ہسپتال پہنچے اور بچے کی باحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنا کر خراج تحسین پیش کیا ۔

صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ نے شاندار کاکردگی پر ایس ایچ او نیوٹاؤن مرزا جاوید اقبال کو ایک لاکھ روپے اور ان کے ہمراہ پولیس ٹیم کو بھی ایک لاکھ روپے انعام دیا ۔ ادھر ذرائع سے معلوم ہوا یےکہ پولیس ہسپتال سے بچے کے اغواء میں مبینہ ملی بھگت پر ایک آیہ، رکشہ ڈرائیور اور ڈھوک سیداں میں رہائشی خاندان کے حوالے سے تحقیقات میں مصروف ہے ۔ پولیس آفیسر کا کہنا تھا مزید تفصیل کو تفتیش مکمل کرنے کے بعد شیئر کیاجائے گا ۔ پولیس بچےکو اغواء کرنے والوں کی جانب سے بچے کو آگے کسی کے حوالے یافروخت کرنے کے حوالے سے بھی تحقیقات میں مصروف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں