نیب نے مالم جبہ اسکینڈل میں پرویزخٹک کے خلاف انکوائری روک دی

احتساب عدالت نے انکوائری روکنے کے حوالے سے نیب کی درخواست منظور کرلی


ویب ڈیسک November 05, 2021
احتساب عدالت نے انکوائری روکنے کے حوالے سے نیب کی درخواست منظور کرلی۔ فوٹو:فائل

نیب نے مالم جبہ اسکینڈل میں سابق وزیراعلی پرویزخٹک کے خلاف انکوائری روک دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مالم جبہ اسکینڈل میں نامزد سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ وزیردفاع پرویز خٹک کے خلاف نیب نے انکوائری روک دی ہے، اور احتساب عدالت نے بھی وفاقی وزیر پرویزخٹک کے خلاف انکوائری روکنے کی نیب درخواست منظور کرلی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مالم جبہ اراضی لیز کیس میں مجھے کلین چٹ دے دی گئی ہے

نیب نے وفاقی وزیر پرویزخٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری شروع کی تھی، نیب نے احتساب عدالت سے پرویز خٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری روکنے کے لئے درخواست دی، احتساب عدالت نے انکوائری روکنے کے حوالے سے نیب کی درخواست منظور کرلی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں مالم جبہ کی 275 ایکڑ سرکاری زمین 33 سال کی لیز پر دی گئی تھی جس میں بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کی شکایات سامنے آئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔