واٹر بورڈ کیلیے علیحدہ پولیس اسٹیشن قائم کیا جائیگافیاض لغاری

غیرقانونی ہائیڈرنٹس اور سرپرستوں کیخلاف پولیس اور واٹر بورڈ مشترکہ آپریشن کرینگے۔


Staff Reporter September 11, 2012
غیرقانونی ہائیڈرنٹس اور سرپرستوں کیخلاف پولیس اور واٹر بورڈ مشترکہ آپریشن کرینگے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: آئی جی سندھ فیاض لغاری نے کہا ہے کہ شہر میں قائم غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کیخلاف پولیس اور واٹر بورڈ کے مشترکہ آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

جبکہ واٹر بورڈ کیلیے علیحدہ پولیس اسٹیشن بھی قائم کیا جائیگا، اس ضمن میں ایس ایس پی سطح کے افسر کو فوکل پرسن نامزد کردیا گیا ہے، ہائیڈرنٹس کی سرپرستی میں ملوث پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کردیا جائیگا، وہ گذشتہ روز سینٹرل پولیس آفس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے، سی پی او سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ فیاض لغاری کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں قائم تمام غیر قانونی ہائیڈرنٹ، ان کی سرپرستی کرنے والے اور غیر قانونی طور پر واٹر کنکشن لینے والوں کیخلاف پولیس اور واٹر بورڈ مشترکہ آپریشن کرے گا جبکہ مشترکہ آپریشن اور دیگر متعلقہ امور میں باہمی تعاون کیلیے ایس ایس پی کرائم برانچ فاروق اعوان کو فوکل پرسن بھی نامزد کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں