کراچی میں نوجوان ناظم جوکھیو کے قتل میں پی پی پی کا ایم پی اے گرفتار

جام اویس نے رضاکارانہ طور پر خود کو پولیس کے حوالے کیا ، ایس ایس پی ملیر


ویب ڈیسک November 05, 2021
جام اویس نے رضاکارانہ طور پر خود کو پولیس کے حوالے کیا ، ایس ایس پی ملیر۔ فوٹو:سوشل میڈیا

ISLAMABAD: ناظم جوکھیو کے قتل میں نامزد پیپلزپارٹی کے ایم پی اے جام اویس گہرام کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میمن گوٹھ میں نوجوان ناظم جوکھیو کے قتل میں نامزد ملزم پیپلزپارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کے مطابق ایم پی اے جام اویس نے میمن گوٹھ تھانے میں پہنچ کر خود گرفتاری دی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بااثر افراد نے تلور کے شکار سے منع کرنے والے نوجوان کو قتل کردیا

کیس کے حوالے سے ڈی آئی جی غربی نے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کی سربراہی میں کام کرے گی۔

دوسری جانب پولیس نے ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے سامنے پیش کردیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ مقتول ناظم جوکھیو کے ورثا نے ایم پی اے جام اویس کو مقدمے میں نامزد کیا ہے۔

عدالت نے ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، مقدمے میں گرفتار مزید دو ملزمان حیدر اور میر علی بھی تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیئے گئے، ملزمان حیدر اور میر علی فارم ہاؤس کے ملازم ہیں، جہاں مبینہ طور پر ناظم جوکھیو کو تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |