ہتک عزت کیس علی ظفر کے وکیل کی صبا حمید کے بیان پر جرح
میرے بیٹے کا کام آرٹ ہے اور مجھے اس پر فخر ہے، صبا حمید
MUMBAI:
ہتک عزت کیس میں علی ظفر کے وکیل نے میشا شفیع کی والدہ اور گواہ صبا حمید کے بیان پر جرح کی۔
سیشن کورٹ لاہور میں میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے 100 کروڑ روپے کے ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی تو میشا شفیع کی والدہ صبا حمید پیش ہوئیں۔ علی ظفر کے وکیل کی جانب سے میشا شفیع کی گواہ صبا حمید کے بیان پر جرح کی گئی۔
فحش گانے
وکیل نے پوچھا کہ کیا یہ ریپ سانگ آپ کے بیٹے نے لکھے؟۔ صباء حمید نے جواب دیا کہ جی میرے بیٹے نے لکھے ہیں۔ وکیل نے پوچھا کہ کیا آپ کی نظر میں ایسی فحش زبان میں گانے تیار کرنا ٹھیک ہے اور آپ ان کو سپورٹ کرتی ہیں؟۔
یہ بھی پڑھیں: ہراسانی کے الزامات درست ہیں یقین ہے بیٹی جھوٹ نہیں بولتی، میشاشفیع کی والدہ کا بیان
صباء حمید نے کہا کہ یہ ٹیلنٹ ہے اور میں اس کے ٹیلنٹ کو کیسے منع کرسکتی ہوں، میرے بیٹے کا کام آرٹ ہے اور مجھے اس پر فخر ہے، وہ اپنے کام میں ماہر ہے اور اسکا کام بھی دنیا میں مانا جارہا ہے، اس ویڈیو کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں، اور ویسے بھی یہ ویڈیوز دس سال پرانی ہیں جو کہ وہ خود ڈیلیٹ کر چکا ہے۔