خواتین کرکٹ کو سپورٹ نہ کرنے پر آسٹریلیا اور افغانستان کا واحد ٹیسٹ ملتوی

دونوں ٹیموں کے درمیان اولین ٹیسٹ میچ 27 نومبر سے ہوبارٹ میں شیڈول تھا

دونوں ٹیموں کے درمیان اولین ٹیسٹ میچ 27 نومبر سے ہوبارٹ میں شیڈول تھا

آسٹریلیا خواتین کرکٹ کو سپورٹ نہ کرنے پر افغانستان سے واحد ٹیسٹ ملتوی کردیا۔


کرکٹ آسٹریلیا نے خواتین کرکٹ کو سپورٹ نہ کرنے پر افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ ملتوی کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے، یہ ٹیسٹ میچ 27 نومبر سے ہوبارٹ میں شیڈول تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کا موقف ہے کہ ٹیسٹ میچ ملتوی کرنے کا فیصلہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مشاورت کے بعد کیاگیاہے۔

ویمنز کرکٹ کو سپورٹ کرنے کی غیر یقینی صورتحال میں مناسب یہ ہی سمجھا گیا ہےکہ فی الحال ٹیسٹ میچ کو ملتوی کردیاجائے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ صورتحال واضح ہونے کے بعد اسے ری شیڈول کرنے کا سوچا جائے گا تاہم کرکٹ آسٹریلیا افغانستان کےمرد کرکٹر کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے اور ان کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
Load Next Story