عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا پاکستان میں قیمت مستحکم
پاکستان میں فی تولہ سونا 113052روپے اور دس گرام سونا 103052روپے پر مستحکم ہے
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا جب کہ پاکستان میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے سے 1792 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعے کے روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔
جمعے کے روز کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1 لاکھ 13 ہزار 52 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1 لاکھ 3 ہزار 52 روپے پر مستحکم رہی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1420 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1217.42 روپے پر مستحکم رہی ہے۔