طیاروں میں آئی پیڈز لگانے کے نام پر 3 ارب کی کرپشن پر پی آئی اے افسر گرفتار

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ کیسز کی مزید تفتیش جاری ہے، ایف آئی اے حکام


ویب ڈیسک November 05, 2021
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ کیسز کی مزید تفتیش جاری ہے، ایف آئی اے حکام

کراچی ایف آئی اے نے طیاروں میں آئی پیڈز لگانے کے نام پر تین ارب روپے کی کرپشن پر پی آئی اے کے افسر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے جہازوں میں آئی پیڈز لگانے کے معاملے پر ایف آئی اے متحرک ہوگئی۔ کارپوریٹ کرائم سرکل نے پی آئی اے کے منیجر ایجنسی افیئرز ہارون رشید کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے غیر قانونی طور پر جہازوں میں آئی پیڈز لگانے کے نام پر سرکاری خزانے کو تین ارب روپے کا نقصان پہنچایا، کیس میں پہلے ہی 2 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔ ایف آئی اے حکام نے مزید کہا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ کیسز کی مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں