اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دوبارہ 172 روپے پر آگئی

ڈالر کے انٹربینک ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے 170.01 روپے کی سطح پر بند ہوئے


Staff Reporter November 05, 2021
ڈالر کے انٹربینک ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے 170.01 روپے کی سطح پر بند ہوئے (فوٹو: فائل)

LONDON: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہنے کے باوجود جمعہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈیمانڈ بڑھنے کے باعث ڈالر کی قدر دوبارہ 172 روپے کی سطح پر آگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان دیکھا گیا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 25 پیسے کے اضافے سے 170.26 روپے کی سطح پر آگئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں ڈیمانڈ گھٹنے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے 170.01 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 172 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں