ترکش خاتون نے مارخور کے شکار کا مہنگا ترین لائسنس حاصل کرلیا

دو کروڑ 71 لاکھ روپے میں ٹرافی ہنٹنگ کا لائسنس فروخت، اب تک ہونے والی بولیوں میں سب سے مہنگا ترین لائسنس ہے


احتشام خان November 05, 2021
دو کروڑ 71 لاکھ میں ٹرافی ہیٹنگ کا لائسنس فروخت، اب تک ہونے والی بولیوں میں سب سے مہنگا ترین لائسنس ہے (فوٹو : ایکسپریس)

ترکش خاتون نے مارخور کے شکار کے لیے دو کروڑ 71 لاکھ روپے ادا کرکے ملکی تاریخ کا مارخور کا مہنگا ترین لائسنس حاصل کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں قیمتی اور نایاب جانور مارخور کے شکار کا لائسنس تاریخ کی بلند ترین قیمت پر ترکش خاتون کی کمپنی نے خرید لیا۔ چترال میں کیے جانے والے شکار کے لیے کمپنی نے لائسنس دو کروڑ 71 لاکھ 16 ہزار 223 روپے میں خریدا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق یہ ٹرافی ہنٹنگ کی سب سے مہنگی ترین بولی لگی ہے۔

اسی طرح دوسرے لائسنس کی بولی دو کروڑ 62 لاکھ 44 ہزار لگی جس کی مقامی کمپنی نے پیشکش دی۔ شکار کی اجازت چترال کے توشی پارک میں دی جائے گی جہاں طویل عرصے سے مارخور قدرتی ماحول میں رہ رہے ہیں۔

محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کے مطابق سیزن کے ٹرافی ہینٹنگ کی تیسری بولی دو کروڑ 86 لاکھ میں لگی۔ اس مارخور کا شکار کوہستان میں کیا جائے گا۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق ٹرافی ہیٹنگ ہر سال خیبرپختونخوا میں کی جاتی ہے جس کے تحت بین الاقوامی شکاری یہاں آکر شکار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ شکار سے ملنے والی رقم کا 80 فیصد حصہ مقامی کمیونٹی کو دیا جاتا ہے جبکہ 20 فیصد حکومت کو ملتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |