ویسٹ انڈیز سے سیریز قومی ویمن ٹیم کی مشکلات میں اضافہ

کورونا کی شکار6 کرکٹرزآئسولیشن میں ہیں۔


Zubair Nazeer Khan November 06, 2021
کورونا کی شکار6 کرکٹرزآئسولیشن میں ہیں ۔ فوٹو : فائل

ویسٹ انڈیز کے خلاف ویمن انٹرنیشنل ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان ٹیم کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔

سینئر کھلاڑی ندا ڈار والد کے انتقال کی وجہ سے اسکواڈ سے علیحدہ ہوگئیں، پی سی بی کے مطابق ان کی سیریز میں شمولیت کا فیصلہ بعد میں ہوگا، ادھر 18 رکنی اسکواڈ میں صرف 11 کھلاڑی باقی رہ گئی ہیں، کورونا کی شکار6 کرکٹرزآئسولیشن میں ہیں، تین کی آئسولیشن ہفتے کو ختم ہوگی،دیگر بالترتیب 7، 8 اور 9 نومبر کو آزاد ہوں گی۔

سیریز میں متبادل کھلاڑیوں کو آزمانے کا امکان ہے،تینوں میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بالترتیب 8، 11 اور 14 نومبر کو طے ہیں، بعدازاں دونوں ٹیمیں 16 نومبر کو زمبابوے روانہ ہوں گی جہاں 21 نومبرسے5 دسمبر تک آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا انعقاد ہوگا۔

دریں اثنا ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے گذشتہ روزکراچی جیمخانہ میں صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک پریکٹس سیشن میں شرکت کی، مہمان ٹیم ہفتے کو بھی اسی مقام پر اپنی تیاریوں کوجانچے گی، دوسری جانب پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم میں ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کی زیر نگرانی تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں