ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنیوالے 2 ملزم پورٹ قاسم سے گرفتار

آپریشن کے دوران گرفتار 2 ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی


Staff Reporter February 06, 2014
اینٹی نار کوٹکس فورس کے اہلکار پورٹ قاسم پر موجود کنٹینرز سے برآمد منشیات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے پورٹ قاسم پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے خفیہ اطلاع پر سی پورٹ پر آپریشن کرتے ہوئے کنٹینر سے اعلیٰ کوالٹی کی بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر لی، ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے مطابق برآمد کی جانے والی ہیروئن کو انتہائی مہارت سے کینوں کی پیٹیوں اور کارٹن میں چھپایا گیا تھا جسے ملائیشیا اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

 photo 6_zps1d1694d7.jpg

انھوں نے بتایا کہ برآمد کی جانیوالی ہیروئن کی ملکی مالیت اربوں روپے ہے انھوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جا رہی ہے اور دوران تفتیش مزید گرفتار یاں بھی متوقع ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں