خیبرپختونخوا میں سرکاری اسپتالوں کوجانے والے راستوں سے تجاوزات و رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
اسپتالوں کے راستوں اور گزرگاہوں پر مختلف تجاوزات و رکاوٹوں کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، محکمہ صحت کا مراسلہ
خیبرپختونخوا بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں کو جانے والے راستوں کو ہروقت ٹریفک کے لئے سہل بنانے کے لیے تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو مرواسلے جاری کردیئے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں تمام اسپتالوں کو جانے والے راستوں کو ہر وقت ٹریفک کے لئے سہل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے لئے محکمہ صحت نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو باضابطہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔
مراسلے میں محکمہ صحت نے موقف اختیار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے تمام اسپتالوں کے راستوں اور گزرگاہوں پر مختلف تجاوزات و رکاوٹوں کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، اسپتالوں کے اردگرد غیر قانونی ٹیکسی اسٹینڈ اور فارمیسی شاپس کے سامنے مختلف گاڑیوں کی بھرمار اور مختلف کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز و ریڑھیوں نے اسپتالوں کے راستوں رکاوٹوں کا سبب بنی ہوئی ہیں۔ جس کی وجہ سے اکثر مریضوں کو شعبہ ایکسیڈنٹ و ایمرجنسی تک پہنچانے میں انتہائی دقت کا سامنا ہوتا ہے، جس سے کوئی سانحہ بھی رونما ہوسکتا ہے۔ لہذا اس سلسلے میں جامع پلان کی ضرورت ہے تاکہ ان راستوں اور گزرگاہوں کو رکاوٹوں سے پاک کیا جاسکے۔