عالمی تسلیم شدہ پاکستانی برانڈ ’ای شفا‘ نے لاہور میں ہوم ہیلتھ سروسز کا آغاز کردیا

لاہور کے عوام کو عالمی معیار کی حامل، صحت کی سہولیات گھر بیٹھے فراہم کرنے کےلیے ’ای شفا‘ کو ترتیب دیا گیا ہے


ویب ڈیسک November 06, 2021
لاہور میں ’ای شفا‘ کی تقریبِ اجراء میں شرکاء کا گروپ فوٹو۔ (تصویر بشکریہ: ای شفا)

شفا انٹرنیشنل اسپتال، اسلام آباد کا مشترکہ ادارہ 'ای شفا' پاکستان کا واحد ڈیجیٹل اور ہوم ہیلتھ کیئر برانڈ ہے جو 'جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل' (جے سی آئی) امریکا سے تسلیم شدہ ہے۔

لاہور میں ہوم ہیلتھ سروسز کا افتتاح کرتے ہوئے ای شفا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر ذیشان بن اشتیاق نے کہا کہ لاہور کے عوام کو بین الاقوامی معیار کی حامل، صحت کی سہولیات گھر بیٹھے فراہم کرنے کےلیے 'ای شفا' کو ترتیب دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ای شفا' نے ریموٹ مانیٹرنگ ڈیوائسز اور سافٹ ویئر کے ذریعے مریضوں کو ان کے گھروں میں ریموٹ مانیٹرنگ کےلیے جدید ٹیکنالوجی حاصل کر رکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ای شفا' کے تحت فراہم کی جانے والی سروسز میں ٹیلی کلینکس (شفا انٹرنیشنل اسپتال کے تجربہ کار ڈاکٹروں سے آن لائن مشورہ)، گھر سے لیبارٹری کےلیے نمونوں کی کلیکشن، ادویہ کی گھر پر فراہمی، ہوم نرسنگ کیئر اور ہوم فزیو تھراپی وغیرہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد کی جانب سے لاہور میں بھی ایک 'ای شفا' لیبارٹری شروع کی گئی ہے تاکہ لاہور اور اس کے گرد و نواح میں عوام کو بڑے پیمانے پر معیاری اور بروقت طبّی تشخیص بشمول ٹیسٹنگ کی خدمات فراہم کی جاسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |