حکومت پنجاب نے مخصوص تحصیلوں میں تیتر کے شکار کی مشروط اجازت دے دی
15 نومبر2021 سے 15 فروری 2022 تک پنجاب کی مخصوص تحصیلوں میں تیتر شکار کی اجازت ہوگی
حکومت پنجاب نے تیتر کے شکار کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق 15 نومبر2021 سے 15 فروری 2022 تک مخصوص تحصیلوں میں شکار کی مشروط اجازت ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق ضلع چکوال کی تحصیل کلر کہار، تلہ گنگ، چکوال، ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ، دینہ، جہلم، ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ، پنڈی گھیپ اور ضلع خوشاب کی تحصیل خوشاب میں تیتر کی اوپن نیلامی کے عمل کے ذریعے حاصل شدہ خصوصی اجازت نامہ کے ساتھ شکار کھیلنے کی اجازت ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شکار مستند اسلحہ و شوٹنگ لائسنس کے ساتھ محض اتوار کو کھیلا جائے گا۔ تمام محفوظ علاقہ جات (پروٹیکٹڈ ایریاز)،تمام پرائیویٹ گیم ریزروز(ماسوائے مالک کی اجازت)، تمام سی بی اوزاور دفاعی تنصیبات کے علاقے بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کے اضلاع میں چولستان وائلڈ لائف ریزوز کے علاقے (گرین ایریاز چھوڑکر)،ضلع راجن پور، مظفر گڑھ، لیہ، بھکر اور جھنگ میں تھل وائلڈ لائف ریزرو کے علاقے (گرین ایریاز چھوڑکر) ضلع خوشاب کی تحصیل نوشہرہ اور ضلع اٹک کی تحصیل اٹک شکار کے لئے بند ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق وائلڈ لائف ایکٹ اور مروجہ تما م قواعد ضوابط پر سختی سے عمل کیاجائے گا۔ ایکٹ کے جدول اول میں دی گئی شکار کی مقررہ تعدادسے تجاوز نہیں کیاجائے گا۔شکار میں خود کار ہتھیار اور فورسز کے زیراستعمال اسلحہ و بارودکا استعمال ممنوع ہے۔ شکار میں گاڑی و جیپ کا استعمال، گاڑی میں بیٹھ کر اور کھڑے ہو کر شکار ممنوع ہے تاہم مستند لائسنس کے ساتھ گن ڈاگ کے ساتھ شکار کھیلنے کی اجازت ہے۔