کراچی میں ڈیری مافیا کا دودھ 10 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان

دو ماہ بعد فی لیٹر قیمت میں مزید 30 روپے کا اضافہ کیا جائے گا، ایوسی ایشن


ویب ڈیسک November 06, 2021
دو ماہ بعد فی لیٹر قیمت میں مزید 30 روپے کا اضافہ کیا جائے گا، ایوسی ایشن۔ فوٹو:فائل

ڈیری مافیا نے 8 نومبر سے دودھ 10 روپے لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق کراچی میں ڈیری مافیا نے 8 نومبر سے دودھ 10 روپے لیٹر اضافے کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد دودھ کی قیمت 130 روپے سے بڑھ کر 140 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق دودھ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ آٹے میں نمک کے برابر ہے، دو ماہ بعد فی لیٹر قیمت میں مزید 30 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمت کے تعین کے حوالے سے قائم کمیٹی کے سفارشات مُرتب ہونے سے پہلے ہی اضافہ غیر قانونی ہے، کمشنر کراچی کی زیرِ صدارت 25 اکتوبر اور 4 نومبر کو متعلقہ ایسوسی ایشنز کے اجلاس منعقد ہوچکے ہیں، 4 نومبر کو ڈیری فارمرز ہول سیلرز اجلاس میں تخمینہ مرتب کرنے کے لیے کمیٹی بنادی گئی تھی۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ تکنیکی لحاظ سے موسم سرما میں اضافہ نہیں بنتا، سردیوں میں دودھ کی کمرشل کھپت کم ہو جاتی ہے، آئس کریم، لسی، قلفی، کھیر، فالودہ اور دودھ سے تیار ٹھنڈی چیزوں کی فروخت گر جاتی ہے، سردیوں میں بھینس کے دودھ کی مقدار میں بھی 25 فیصد اضافہ ہوجاتا ہے، موسمِ سرما میں دودھ کے عارضی اسٹال اور دکانیں لگاکر دودھ سستا فروخت کیا جاتا ہے، درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے دودھ خراب نہیں ہوتا اور ٹرانسپورٹ آسان ہو جاتی ہے، دور دراز سے بھی دودھ منڈی میں آنے لگتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں