پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے

دودھ دہی، گھی، آٹا، چاول، دالیں، گوشت اور مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا


Staff Reporter November 06, 2021
دودھ دہی، گھی، آٹا، چاول، دالیں، گوشت اور مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

KARACHI: پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے سے جڑواں شہروں میں مہنگائی کی نئی لہر آگئی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے، گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے سے راولپنڈی، اسلام آباد کی غلہ منڈی، فروٹ منڈی، سبزی منڈی، چکن منڈی اور مچھلی منڈی میں مہنگائی کا نیا سونامی آگیا ہے۔ دودھ ، دہی، گھی، آٹا، چاول، دالیں، گوشت اور مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، پہلے ہی مہنگائی سے تنگ شہریوں نے حالیہ مہنگائی کو آخری حد قراردے دیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے ساتھ گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا، جڑواں شہروں میں میٹرو بس کے علاوہ ٹیکسی، رکشہ، کیب، سوزوکی اور ویگن کے کرایوں میں اسٹاپ ٹو اسٹاپ اضافہ کردیا گیا ہے، جس سے کم آمدن والے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |