بدین میں مسلح شخص نے بینک میں فائرنگ کرکے سابق بیوی کو قتل کردیا

مقتولہ اورملزم میاں بیوی تھے اور کچھ عرصے قبل دونوں میں طلاق ہوگئی تھی، پولیس


ویب ڈیسک November 06, 2021
ملزم نے بینک میں داخل ہونے کے بعد اسلحے کے زور پر سب کو بینک سے باہر نکال دیا تھا، پولیس فوٹو: فائل

مسلح شخص نے نجی بینک میں گھس کر فائرنگ کرکے سابق بیوی کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بدین میں واقع نجی بینک میں مسلح شخص نے داخل ہوکر ایک خاتون ملازمہ کے علاوہ وہاں موجود تمام افراد کو باہر نکال دیا، جس کے بعد اس نے فائرنگ کرکے پہلے خاتون ملازمہ کو زخمی کیا اور خود بھی اپنے آپ کو گولی مار لی۔ دونوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم خاتون راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ خود کو گولی مارنے والے کی ٓحالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق بینک کی خاتون ملازم کا نام سنبل اور مرد کی شناخت قاسم کے نام سے ہوئی ہے، سنبل اور قاسم میاں بیوی تھے تاہم کچھ عرصہ پہلے دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں