نماز کا مذاق اڑانے والا نوجوان مظفر گڑھ سے گرفتار

عثمان بزدار کا ملزم آصف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم


ویب ڈیسک November 06, 2021
عثمان بزدار کا ملزم آصف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم

تھانہ شاہ جمال پولیس نے شعائر اسلامی کا مذاق اُڑانے اور نماز جیسی عظیم عبادت کو بیہودہ رقص میں بدلنے کی ایکٹنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر #بےشرم_انسان_کوگرفتارکرو کا ٹرینڈ بھی چل رہا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نماز کا نعوذ باللہ مذاق اڑانے والے نوجوان کی ویڈیو پر سخت نوٹس لیا۔

وزیراعلیٰ کے حکم پر مظفر گڑھ پولیس نے فوری ایکشن کرتے ہوئے ملزم آصف ولد محمد حنیف کو مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال سے گرفتار کرلیا۔

عثمان بزدار نے ملزم آصف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم قانون کے تحت کسی رعایت کا مستحق نہیں، ایسے واقعہ سے ہر مسلمان کی دل آزاری ہوئی ہے-

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔