آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے نصف سنچریاں اسکور کیں


ویب ڈیسک November 06, 2021
آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے نصف سنچریاں اسکور کیں - فوٹو: آئی سی سی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ گروپ ون کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 157 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر 17ویں اوور میں پورا کرلیا۔



آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں، مچل مارش 53 رنز بنانے کے بعد اپنا آخری میچ کھیلنے والے کرس گیل کا شکار بنے جب کہ کپتان ڈیوڈ وارنر 89 رنز پر ناقابل شکست رہے۔



اس سے قبل آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ممکنہ طور پر اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے کرس گیل جارحانہ موڈ میں دکھائی دیے اور انہوں نے 2 چھکے لگاکر اپنے خطرناک عزائم بھی ظاہر کیے تاہم پیٹ کمنز نے انہیں 15 رنز پر بولڈ کرکے پویلین واپس بھیج دیا۔

دوسرے اوپننگ بلے باز ایون لیوس نے 29 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وکٹ کیپر بیٹسمین نکولس پورن صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور روسٹن چیس کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ شیمرون ہیٹ میئر نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔



کرس گیل ہی کی طرح اپنا آخری انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے ڈیوائن براو صرف 10 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ کپتان کیرون پولارڈ نے 44 رنز کی ذمہ دارنہ اننگز کھیلی جب کہ آندرے رسل 7 گیندوں پر 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 4، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور ایڈم زمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |