افریقی ملک سیرا لِیون میں آئل ٹینکر میں خوفناک آتشزدگی 99 افراد ہلاک

آئل ٹینک سے بہنے والے تیل کو شہری جمع برتنوں میں جمع کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا

دھماکا اس وقت ہوا جب وہاں لوگ تیل جمع کر رہے تھے، فوٹو: فائل

مغربی افریقی ملک سیرا لِیون میں تیل بردار ٹینک کے بس سے تصادم کے بعد آئل کا اخراج شروع ہوگیا تھا جسے لوگ جمع کر رہے تھے کہ اچانک زوردار دھماکا ہوگیا جس میں 99 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افریقی ملک سیرا لِیون میں ایک تیل بردار ٹینکر اور بس میں تصادم ہوگیا۔ تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے تیل روڈ پر بہنے لگا۔


سڑک پر بہتے تیل کو چوری کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور اسی دوران ٹینکر میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں جل کر 99 افراد ہلاک ہوگئے۔



فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹوں میں آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 100 سے زائد افراد کو قریبی اسپتال منقتل کیا ہے جہاں 99 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
Load Next Story