خاتون پولیو ورکر کوجنسی ہراساں کرنے والا ساتھی ورکرگرفتار
ملزم کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے، کوآرڈینیٹر پاکستان پولیو پروگرام
پولیس نے ساتھی خاتون پولیو ورکر کو جنسی ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیو ز کے مطابق پاکستان پولیو پروگرام کے فرنٹ لائن ورکر نے اپنی ہی ساتھی خاتون ورکر کو جنسی طور پر ہراساں کیا، تاہم خاتون نے مزاحمت کرکے اپنی عزت بچالی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے حکام پاکستان پولیو پروگرام نے ملزم کو گرفتارکرکے نوکری سے برخاست کردیا ہے۔
پاکستان پولیو پروگرام کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے خاتون ملازمہ کو ممکنہ مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ پاکستان پولیو پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا تھا کہ پولیو فرنٹ لائن ورکر کو پولیس نے گرفتارکر لیا ہے، اور اسے نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے، جنسی ہراسگی یا کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی حرکت ناقابل برداشت ہے، اس طرح کی انسانیت سوز حرکتیں پروگرام کے اقدار کی خلاف ورزی اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی ہے۔
ڈاکٹر شہزاد بیگ نے بتایا کہ پاکستان پولیو پروگرام خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مذید اقدامات کررہا ہے، تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کا جنسی ہراسگی کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔