شاہد آفریدی یو اے ای میں منعقدہ ٹی ٹین لیگ سے دستبردار

شاہد آفریدی نے اپنی فلاحی تنظیم کی مصروفیات کی وجہ سے ایونٹ کا حصہ بننے سے معذرت کی ہے، ترجمان ٹی 10 لیگ


Sports Desk November 06, 2021
ٹی ٹین لیگ 19 نومبرسے ابوظہبی میں شروع ہونے تھی فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کے لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد آفریدی یو اے ای میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

19 نومبرسے ابوظہبی میں شروع ہونے والی اٹی 10 لیگ میں بوم بوم آفریدی کو بنگلا ٹائیگرز کی نمائندگی کرنا تھی۔ لیگ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے شاہد آفریدی اب اس لیگ میں نہیں کھیل رہے۔

ترجمان ٹی 10 لیگ نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی فلاحی تنظیم شاہد آفریدی فاونڈیشن کے حوالے سے مصروفیات کی وجہ سے ایونٹ کا حصہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے لیگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ہم لالہ کے اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور ان کے لیے دعاگو ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں