قرض برائے جی ڈی پی تناسب63سے گھٹ کر62فیصدہوگیا

پہلی سہ ماہی میں قرضے968ارب بڑھ کر153کھرب سے تجاوز کر گئے،وزارت خزانہ


Numainda Express February 06, 2014
روپے کی قدر میں جولائی تاستمبر6.4 فیصد کمی ہوئی،قرض پالیسی اسٹیٹمنٹ رپورٹ جاری فوٹو فائل

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران حکومت نے 968 ارب روپے کے قرضے لیے جس کے نتیجے میں ہر پاکستانی85 ہزار 188 روپے کا مقروض ہوگیا۔

وزارت خزانہ کی طرف سے قرض پالیسی اسٹیٹمنٹ رپورٹ2013-14 جاری کردی گئی جس میں بتایا گیا کہ ستمبر 2013کے آخر تک ملکی معیشت پر قرضوں کا بوجھ 153 کھرب روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے اور ان قرضوں میں اضافے کے باعث ہر پاکستانی 85 ہزار 188 روپے کا مقروض ہے۔ رپورٹ کے مطابق اندرونی قرضے95 کھرب اور بیرونی قرضے 48 کھرب روپے سے زائد ہیں۔



جولائی سے ستمبر تک 968 ارب روپے کا قرضہ لیا گیا جبکہ روپے کی قدر میں 6.4 فیصد کمی ہوئی جس سے ملکی معیشت کو 311 ارب روپے کا نقصان ہوا تاہم یہ بات خوش آئند ہے کہ کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ڈیٹ ٹو جی ڈی پی کی شرح 63 فیصد سے کم ہوکر 62 فیصد ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں