وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کی پنجاب کی سفارش وزارت قانون کو بھیج دی

ٹی ایل پی پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے لئے پنجاب حکومت کے بعد وفاقی کابینہ سے بھی منظوری لی جائے گی، ذرائع

ٹی ایل پی پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے لئے پنجاب حکومت کے بعد وفاقی کابینہ سے بھی منظوری لی جائے گی، ذرائع۔

وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کی طرف سے آنے والے خط کو وزارت قانون کو بھیجوا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کی طرف سے کالعدم ٹی ایل پی سے پابندیاں ختم کرنے کی سفارش کو کو وزارت قانون میں بھجوا دیا ہے۔ ذرائع وفاقی حکومت نے بتایا کہ وزارت قانون کی جانب سے معاملہ وفاقی کابینہ میں رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی


ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے اورعائد پابندیاں ختم کرنے کے لئے پنجاب حکومت کے بعد وفاقی کابینہ سے بھی منظوری لی جائے گی، آئندہ ہفتے ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایجنڈا رکھا جائے گا یا تھرو سرکولیشن کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پنجاب بھر میں کالعدم ٹی ایل پی کے گرفتار کارکنوں کی رہائی

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کالعدم تنظیم سے پابندی ہٹانے کے حوالے سے پنجاب حکومت سے رائے طلب کی تھی، جس پر پنجاب کابینہ کو تھرو سرکولیشن سمری پر منظوری لینے کا فیصلہ کیا گیا اور پنجاب کابینہ کے 18 مطلوبہ وزرا نے ٹی ایل پی پر عائد پابندی ہٹانے کی سفارش کردی تھی۔

 
Load Next Story