بنولہ کی قیمتیں 1125روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
موخر ادائیگی پرقیمتیں 1210روپے فی من پرآگئیں،چین کی بڑے پیمانے پردرآمد وجہ ہے
کھل بنولہ (آئل کیک) کے نرخوں میں زبردست اضافے کا رجحان غالب ہوگیا۔
کھل بنولہ کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1125 روپے فی من جبکہ موخر ادائیگی پر کھل بنولہ کی قیمتیں 1210 روپے فی من تک پہنچ گئی ہیں۔ معروف بروکر میاں ظفر عثمان نے گزشتہ روز بتایا کہ پاکستان سے چین کو کاٹن سیڈ کی بڑے پیمانے پر برآمدات شروع ہونے کے باعث رحیم یار خان سمیت ملک بھر میں کاٹن سیڈ کی دستیابی میں کمی کے باعث کھل بنولہ کے نرخوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔
اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران کھل بنولہ کے نرخوں میں مزید متوقع اضافے کے باعث دودھ کے نرخوں میں بھی اضافے کا رجحان سامنے آ سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چین نے کاٹن سیڈ سے بڑے پیمانے پر بائیو ڈیزل کی پروڈکشن شروع کردی ہے اور اطلاعات کے مطابق چین آئندہ برسوں میں پاکستان سے بڑے پیمانے پر کاٹن سیڈ درآمد کرے گا۔