کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت میں کمی کا رجحان برقرار

چینی کی ہول سیل قیمت 125 روپے کی سطح پر آگئی تاہم ریٹیل قیمت میں ناجائز منافع کا رجحان برقرار ہے

ہول سیل میں قیمت 125 روپے کی سطح پر آگئی تاہم ریٹیل قیمت میں ناجائز منافع کا رجحان برقرار ہے (فوٹو : فائل)

سرکاری مشینری کے حرکت میں آئے بغیر کراچی میں چینی کی تھوک قیمت میں کمی کا رجحان دوسرے روز بھی جاری رہا اور ہول سیل سطح پر چینی 125 روپے کلو کی سطح پر آگئی تاہم خوردہ سطح پر منافع خوری کا رجحان برقرارہے۔

کراچی میں خوردہ سطح پر چینی بدستور 140 سے 145 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔ کراچی ہول سیل گراسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرؤف ابراہیم کے مطابق دو روز میں تھوک سطح پر چینی کی قیمت میں 17 روپے فی کلو تک کی کمی آئی ہے۔


عبدالرؤف ابراہیم کے مطابق چینی کی قیمت میں کمی کے لیے 15 نومبر سے کرشنگ کا آغاز ضروری ہے حکومت شوگر ملوں کو پابند کرے کہ کرشنگ میں تاخیر نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے موجودہ قیمتوں پر حکم امتناع لینے سے مارکیٹ میں چینی کی قیمت موجودہ سطح کے اس پاس رکھنے کا جواز مل سکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ وفاقی حکومت عدالت میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کے خلاف عوام کا مقدمہ لڑے۔
Load Next Story