کروڑوں کمانے والے سینیما مالکان فلم انڈسٹری کی بحالی کیلیے کردار ادا کریں عجب گل

کورونا وائرس نے ہماری فلم انڈسٹری کو بری طرح متاثر کیا، اب حالات نارمل ہوگئے ہیں، اداکار

کورونا وائرس نے ہماری فلم انڈسٹری کو بری طرح متاثر کیا، اب حالات نارمل ہوگئے ہیں، اداکار - فوٹو:فائل

KARACHI:
فلم اسٹار عجب گل نے سینما مالکان کو شوبز انڈسٹری کی بحالی میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں عجب گل نے کہا کہ کورونا وائرس نے ہماری فلم انڈسٹری کو بری طرح متاثر کیا، اب حالات نارمل ہوگئے ہیں تو وہ جنہوں نے شوبز سے کروڑوں روپے کما کر سینما گھر بنا لیے وہ جہاں بھی ہیں یا ان کے بچے موجود ہیں انہیں یہی کہوں گا کہ خدا کے لیے آپ میدان میں آئیں اور شوبز انڈسٹری کی موجودہ صورتحال کو بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔


عجب گل نے کہا کہ آپ کے آباؤ اجداد نے بھی یہی کام کر کے عزت، دولت اور شہرت کمائی، کیوں نہ آپ بھی اپنے باپ دادا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شوبز کے میدان میں آئیں، بلاشبہ کراچی میں گزشتہ پانچ، چھ برس میں فلمیں بنی ہیں لیکن لاہور میں فلم بنانے کا اپنا ہی مزہ ہے، مجھے امید ہے کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری ایک بار پھر عروج کی بلندیوں کو چھوئے گی۔

ایک سوال پر پاکستان کے نامور اداکار نے کہا کہ ترکی ثقافتی لحاظ سے بہت شاندار ملک ہے، وہاں کی تاریخ بہت طاقتور ہے، ہمیں وہاں کی جو زیادہ چیزیں اچھی لگی ہیں وہ سلطنت عثمانیہ کی کہانیاں ہیں، اگر ہمارے فنکار بھی ترک فنکاروں کے ساتھ کام کرتے ہیں تو ہمارے ایکٹر وہاں کام تو کرلیں گے، لیکن وہ دیہاڑی والا کام ہوگا، ہمارے ہاں کلچر کی وہ ویلیوز نہیں ہیں جو ترکی میں ہیں۔
Load Next Story