ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 20 افراد جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصد ریکارڈ کی گئی، این سی او سی


ویب ڈیسک November 07, 2021
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصد ریکارڈ کی گئی، این سی او سی۔ فوٹوفائل

کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 348 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 471 افراد میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصد رہی۔



این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث20 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی کورونا کے باعث اموات کی تعداد 28 ہزار 538 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 76 ہزار 711 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں